Lifestyle
20 ممالک کا مصنوعی ذہانت کی عالمی نگرانی کے ادارے کے قیام کا مطالبہ
20 ممالک اور یورپی یونین نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور اسے انسانی نگرانی میں رکھنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا ہے۔
مصنف Naila Abbas17K بار پڑھا

20 ممالک اور یورپی یونین نے مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور اسے انسانی نگرانی میں رکھنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا ہے۔
جرمنی، جنوبی افریقا، کینیڈا، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور سمیت ان ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں مصنوعی ذہانت کے لیے مشترکہ عالمی معیار بنانے، سنگین حفاظتی واقعات کی معلومات ایک دوسرے سے شیئر کرنے اور ایک بین الاقوامی نگرانی کے ادارے کے قیام پر غور کرنے کی تجویز دی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق تیار کیا جائے اور اس پر انسانی ہدایت، نگرانی اور اختیار برقرار رہنا چاہیے، مجوزہ عالمی ادارہ معیار طے کرنے، ان کی پابندی کی تصدیق کرنے اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت کی صورت میں ممالک کو اکٹھا کرنے کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
2030ء تک مصنوعی ذہانت سے انسانیت ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں: سربراہ این ویڈیا
کیا امریکا چین سے مقابلے میں مصنوعی ذہانت کا تحفظ داؤ پر لگا رہا ہے؟


