Lifestyle
یورپ: 2025ء میں ای کامرس کے ذریعے 911 ارب یورو کی اشیاء فروخت
یورپ میں 2025ء کے دوران ای کامرس کے ذریعے 911 ارب یورو کی اشیاء فروخت کی گئیں۔
مصنف حافظ انیب راشد11K بار پڑھا

یورپ میں 2025ء کے دوران ای کامرس کے ذریعے 911 ارب یورو کی اشیاء فروخت کی گئیں۔
اس بات کا انکشاف تجارتی شعبے کی نمائندگی کرنے والی 2 یورپی تنظیموں، ای کامرس یورپ (Ecommerce Europe) اور یورو کامرس (EuroCommerce) کی سالانہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جبکہ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس سال 961 ارب یورو کا ہندسہ عبور کر لیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ای کامرس کے شعبے میں 7 فیصد نمو دیکھی گئی، افراطِ زر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 2025ء میں پورے یورپی براعظم میں نمو کی شرح 4 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق اس خطے میں 38 ممالک شامل ہیں جن میں یورپی یونین کے رکن ممالک، سوئٹزرلینڈ، یوکرین اور برطانیہ وغیرہ شامل ہیں۔



