لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی انکوائری میں تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔
فیصلے میں این سی سی آئی اے کو ہدایت کی گئی کہ محمد رضوان کو ہراساں نہیں کیا جائے، این سی سی آئی اے کو انکوائری قانون کے مطابق کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔