Lifestyle
پیٹ کمنز نے سعید اجمل کا دلچسپ واقعہ بیان کر دیا
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل کو اپنا مشکل ترین حریف قرار دے دیا۔
مصنف Fatima13K بار پڑھا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے سابق اسپنر سعید اجمل کو اپنا مشکل ترین حریف قرار دے دیا۔
پیٹ کمنز نے پرائم ویڈیو اسپورٹس کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے جس میں ان سے مختلف ممالک کے ایسے کھلاڑیوں کے نام پوچھے گئے جن کا سامنا کرنا ان کے لیے سب سے مشکل رہا۔
اُنہوں نے پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعید اجمل کا انتخاب کیا اور ان کے خلاف کھیلتے ہوئے پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔
پیٹ کمنز نے بتایا کہ آخری بار جب میں نے سعید اجمل کا سامنا کیا تھا تو ان کی گیند پر میں اس قدر حیران ہوا اور مجھے سمجھ ہی نہیں آئی کہ گیند کس طرح وکٹیں اڑا کر نکل گئی اور میں کلین بولڈ ہو گیا۔
پیٹ کمنز کی بچوں کیلئے مقبول سیریز کی پانچویں کتاب کی رونمائی


