Lifestyle
آنکھوں کی عام بیماری میں مبتلا افراد ہیلوسینیشن کا شکار ہو سکتے ہیں: ماہرین
ماہرین کا کہنا ہے کہ چارلس بونٹ سنڈروم (CBS) ایک ایسی کیفیت ہے جس میں شدید بینائی سے محروم افراد کو بصری واہمے یا فریب (Hallucination) محسوس ہو سکتے ہیں، تاہم بہت سے لوگ اس کیفیت سے واقف نہیں ہوتے اور انہیں خدشہ ہونے لگت
مصنف Wajiha Naz21K بار پڑھا

ماہرین کا کہنا ہے کہ چارلس بونٹ سنڈروم (CBS) ایک ایسی کیفیت ہے جس میں شدید بینائی سے محروم افراد کو بصری واہمے یا فریب (Hallucination) محسوس ہو سکتے ہیں، تاہم بہت سے لوگ اس کیفیت سے واقف نہیں ہوتے اور انہیں خدشہ ہونے لگتا ہے کہ کہیں وہ ڈیمنشیا یا کسی ذہنی بیماری کا شکار تو نہیں ہو رہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریٹینا کی بیماری یا شدید بینائی سے محرومی کا سامنا کرنے والے تقریباً ہر 6 میں سے 1 فرد چارلس بونٹ سنڈروم سے متاثر ہو سکتا ہے۔
موسیقی ذہنی دباؤ سے نکلنے میں مدد دے سکتی ہے: تحقیق
مردوں کے مقابلے میں خواتین کیلئے وزن کم کرنا مشکل کیوں؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں


