Lifestyle
2027ء تک پولیو وائرس کی منتقلی روکنے کا ہدف ہے: مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ ملتا رہے گا، چوکس رہنا ضروری ہے، پاکستان پولیو کے خاتمے کی جانب سفر میں فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے، 2027ء کے اختتام تک پولیو وائرس کی منت
مصنف Naila Abbas26K بار پڑھا

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ ملتا رہے گا، چوکس رہنا ضروری ہے، پاکستان پولیو کے خاتمے کی جانب سفر میں فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے، 2027ء کے اختتام تک پولیو وائرس کی منتقلی روکنا قابلِ حصول ہدف ہے۔
کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم اور اعلیٰ معیار کی ویکسینیشن مہمات ضروری ہیں، آخری مرحلہ اکثر سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے، ویکسین سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کے پھیلاؤ کا موقع پیدا کرتا ہے۔
سندھ: 5 اضلاع میں اگست کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق


