سندھ میں رواں سال اگست کے دوران 5 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع غربی، کورنگی، وسطی اور جنوبی کے 1، 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
ای او سی سندھ کے مطابق حیدرآباد کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا ہے۔
ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق