امریکی پابندیاں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جنگی نقصانات ایران میں ادویات کی قلت کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، جس کے باعث بعض مریض ادویات کی مقدار کم کرنے، علاج میں تاخیر کرنے یا سستی مگر کم مؤثر ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق تقریباً 800 ادویات اس صورتحال سے متاثر ہوئی ہیں، جبکہ فارمیسیاں بھی مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ انشورنس کمپنیاں ان کی تقریباً 300 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔