Lifestyle
غیرقانونی تارکین وطن کو کشتی پر انگلش چینل عبور کرانے پر پائلٹ کو 2 سال قید کی سزا
انگلش چینل کو کشتی پر عبور کرانے کے لیے 165 غیرقانونی تارکین وطن کو برطانیہ لے جانیوالے پائلٹ کو 2 سال 3 ماہ کی قید سنا دی گئی۔
مصنف ہارون مرزا20K بار پڑھا

انگلش چینل کو کشتی پر عبور کرانے کے لیے 165 غیرقانونی تارکین وطن کو برطانیہ لے جانیوالے پائلٹ کو 2 سال 3 ماہ کی قید سنا دی گئی۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ چان ماتھوک اتاک پر الزام تھا کہ اس نے 23جولائی کو برطانوی حدود میں سمندری گزرگاہ پر 165 تارکین وطن کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، دور ان تفتیش اپنے فعل کا اعتراف بھی کیا۔
کینٹربری کراؤن کورٹ کے پراسیکیوٹرز نے دوران سماعت موقف اپنانا کہ ملزم نے کشتی پر بہت بڑی تعداد میں غیرقانونی چینل کراسنگ کی کوشش میں لوگوں کیلئے خطرات پیدا کیے۔



