اسپن بولر شاداب خان کی پاکستان ٹیم میں شمولیت پر پاکستان کے 2 مایہ ناز اسپنرز توصیف احمد اور ثقلین مشتاق آمنے سامنے آ گئے۔
توصیف احمد نے سوشل میڈیا کے ایک پروگرام میں کہا ہے کہ ثقلین مشتاق کو اپنے داماد کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، فیور کی ایک حد ہوتی ہے۔
توصیف احمد نے ثقلین مشتاق کا نام لیتے ہوئے کہا کہ کس نے ہاتھ رکھا ہوا ہے؟ مجھے فون کیا، کسی سے کہلوایا بھی، ریکارڈنگ موجود ہے، غلط بات غلط ہے۔
شاداب خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر سے آ کر کنٹریکٹ لے لیتے ہو، شان مسعود جو کپتان ہے اسے سی یا ڈی کیٹیگری دی جاتی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔