Lifestyle
خلاء باز نے اسٹار ٹریلز کے خوبصورت نظارے کی جھلک دکھا دی
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاء باز انیل مینن نے خلاء سے اسٹار ٹریلز کی خوبصورت جھلک دکھا دی۔
مصنف Fatima25K بار پڑھا

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلاء باز انیل مینن نے خلاء سے اسٹار ٹریلز کی خوبصورت جھلک دکھا دی۔
انیل مینن نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خلاء سے اسٹار ٹریلز کی خوبصورت ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
پہلی ویڈیو میں زمین کے گرد ستاروں کی لمبی لکیریں نظر آ رہی ہیں جب کہ نیچے مختلف شہروں کی روشنیاں رات کے اندھیرے میں نمایاں ہیں۔
ستاروں کی لمبی لکیروں کے علاوہ ویڈیو میں ایک موقع پر متعدد سیٹلائٹس کی روشن لکیریں بھی نظر آئیں جب کہ افق پر چاند بھی طلوع ہوتا دکھائی دیا۔
روزانہ 16طلوع و غروبِ آفتاب کا نظارہ کر رہی ہوں: خلاء میں پھنسی سنیتا ولیمز


