کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2026ء) اداکار معمر رانا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ۔ نئی ویڈیو میں معمر رانا پراعتماد، متوازن اور خوش لباس نظر آئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری حالت میں مثبت تبدیلی پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ کافی عرصے بعد وہ نارمل اور متوازن نظر آ رہے ہیں، ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اتنے عرصے بعد انہیں اس حالت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک اور صارف کے مطابق وہ دوبارہ فٹ اور صحت مند دکھائی دے رہے ہیں۔