Entertainment
شوٹنگ کے دوران غصے میں اپنا مائیک ابھشیک اور کرینہ کی طرف پھینک دیا تھا، سورج برجاتیا
بالی ووڈ فلم ساز سورج برجاتیا نے چار سال کے وقفے کے بعد فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں واپسی کی ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار اکثر ان کے نرم گفتار اور معاون رویے کی تعریف کرتے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada156K بار پڑھا

بالی ووڈ فلم ساز سورج برجاتیا نے چار سال کے وقفے کے بعد فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں واپسی کی ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار اکثر ان کے نرم گفتار اور معاون رویے کی تعریف کرتے ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فلم ساز نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ فلم میں پریم کی دیوانی ہوں کی شوٹنگ کے دوران وہ سخت غصے میں آگئے تھے۔
انھوں نے فلم کے سیٹ کا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ابھشیک اور کرینہ دونوں بہت اچھے انسان ہیں اور مجھے ان دونوں سے بہت لگاؤ ہے، لیکن وہ دونوں بہت شرارتی تھے۔ جب بھی وہ سیٹ پر ملتے تھے، مجھے ایک بھی ریہرسل کرنے کا موقع نہیں ملتا تھا وہ مسلسل مذاق کرتے رہتے تھے اور ہم سب جانتے ہیں کہ ابھشیک کتنے بڑے شرارتی ہیں۔



