برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ، امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی للیبیٹ کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی دنیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل اپنے والد تھامس مارکل سینئر سے متعلق سامنے آنے والے سنگین الزامات کے بعد اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے فکر مند ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رواں ماہ میگھن کے والد کو بچوں سے متعلق قابلِ اعتراض تصاویر کے الزامات پر گرفتار کیے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔