بھارتی موٹیویشنل اسپیکر اور یوٹیوبر سندیپ مہیشوری نے یوٹیوب سے 14 سال بعد  وقفہ لینے اور کافی عرصے سے ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
سندیپ مہیشوری نے گزشتہ چھ ماہ سے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور مالی مشکلات کے باعث انہوں نے ویڈیوز بنانا بند نہیں کیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے پر بہت سے لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا، جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ان کی غیر موجودگی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی کی گئیں۔