Entertainment
پاکستانی مواد کیخلاف پروپیگنڈا، احسن اقبال نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستانی مواد کے خلاف پروپیگنڈے پر بھارتی حکومت و میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مصنف Wajiha Naz99K بار پڑھا

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستانی مواد کے خلاف پروپیگنڈے پر بھارتی حکومت و میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے بھارتی حکومت سے پاکستانی مواد پر مستقل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت نے کھیل اور پانی کے بعد اب فن اور ثقافت کو بھی سیاسی کشیدگی کی بھینٹ چڑھانا شروع کر دیا ہے۔
پاکستانی ڈرامے اتنے پاکستان میں پسند نہیں کئے جاتے جتنے بھارت میں کئے جاتے ہیں، بھارتی اداکارہ 


