Entertainment
متنازع بھارتی فلم کی گلوکارہ لائیو پرفارمنس کے دوران ڈرون لگنے سے زخمی
بھارتی شہر گوہاٹی کے ہاٹی سیلا میں منعقدہ شو کے دوران لائیو پرفارمنس دیتے ہوئے ریپر و گلوکارہ ڈائیافی لامارے المعروف ریبل ڈرون لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
مصنف Abdullah30K بار پڑھا

بھارتی شہر گوہاٹی کے ہاٹی سیلا میں منعقدہ شو کے دوران لائیو پرفارمنس دیتے ہوئے ریپر و گلوکارہ ڈائیافی لامارے المعروف ریبل ڈرون لگنے سے زخمی ہوگئیں۔
وہ پلس 2026 ایوارڈز میں پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک ایک ڈرون ان کے چہرے سے ٹکرا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اس حادثے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
تقریب میں موجود ایک انسٹاگرام صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے مطابق ریبل اسٹیج پر اچھلتے اور رقص کرتے ہوئے اپنا مقبول گانا 'رن ڈاؤن دی سٹی' گا رہی تھیں کہ ایک ڈرون بےقابو ہو کر سیدھا ان کے چہرے پر آ لگا۔



