Entertainment
اودے پور کی شادی میں شاہ رخ خان کی دھوم، سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز وائرل
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی شہر اودے پور میں ایک نجی شادی کی تقریب میں شرکت کر کے محفل لوٹ لی۔
مصنف Fatima125K بار پڑھا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی شہر اودے پور میں ایک نجی شادی کی تقریب میں شرکت کر کے محفل لوٹ لی۔
شاہ رخ خان نے شادی کی تقریب میں اپنی شاندار پرفارمنس، مشہور فلمی ڈائیلاگز اور مقبول گانے ’لنگی ڈانس‘ پر ڈانس کر کے تقریب میں موجود مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔
اودے پور کی اس شادی کی تقریب سے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکار نے شادی کی تقریب میں دولہا کے ساتھ مل کر اپنی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مشہور ڈائیلاگ دلچسپ انداز میں دہرایا جس پر مہمانوں نے خوب تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔



