بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو اگلے کنسرٹ سے قبل ایک اور بم حملے کی دھمکی موصول ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کا اگلا کنسرٹ 29 نومبر کو بنگلور میں ہے، مذکورہ کنسرٹ سے قبل گلوکار کو ایک بار پھر بم حملے کی دھمکی موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ای میل دھارواڑ کے پولیس کمشنر کو بھیجی گئی ہے۔ اس میں کنسرٹ میں شرکت کا ارادہ رکھنے والے افراد کو تقریب کے مقام پر ممکنہ دھماکے سے خبردار کیا گیا ہے۔
بھارت میں کنسرٹ پر تنقید، دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی شاعر منیر نیازی کے اشعار سے جواب دیدیا