Entertainment
شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگرو پہن کر ڈانس کرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں: ہدایتکار کا انکشاف
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اپنی آنے والی فلم ’ایٹھا‘ میں ایک معروف لوک فنکارہ کا کردار ادا کرنے کے لیے اتنی سخت محنت کی کہ سن کر مداح بھی حیران رہ گئے۔
مصنف Fatima127K بار پڑھا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے اپنی آنے والی فلم ’ایٹھا‘ میں ایک معروف لوک فنکارہ کا کردار ادا کرنے کے لیے اتنی سخت محنت کی کہ سن کر مداح بھی حیران رہ گئے۔
ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے پونے میں فلم کے گیت ’جی جی رے جی‘ کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شردھا نے ہر گیت کے لیے 25 دن تک بھرپور تیاری کی، مسلسل 25 دن تک روزانہ 8 گھنٹے ڈانس کی پریکٹس کی اور اس دوران وہ 8 کلو وزنی گھنگرو بھی باندھتی تھیں۔
شردھا کپور نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا کر 3 سال تک کوئی فلم سائن کیوں نہیں کی؟


