بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ برداشت کر سکتی ہوں، لیکن اپنے خاندان کے خلاف کسی قسم کی بات برداشت نہیں کروں گی۔
حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے ٹرولز کو دوٹوک جواب دیا ہے۔
ان سے کرن جوہر نے شو ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں شوہر وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شرکت کے بعد ہونے والی تنقید سے متعلق سوال کیا۔
شو کے دوران رشمیکا کے اس بیان پر خاصی بحث ہوئی تھی کہ انہوں نے ایک سال تک روزانہ وجے سے شادی کرنے کی درخواست کی تھی۔