Entertainment
مائلی سائرس نے دوسری شادی کر لی، دولہا کون؟
امریکا کی معروف گلوکارہ و اداکارہ مائلی سائرس نے اپنے دیرینہ دوست اور موسیقار میکس مورانڈو کے ساتھ شادی کر لی۔
مصنف Fatima49K بار پڑھا

امریکا کی معروف گلوکارہ و اداکارہ مائلی سائرس نے اپنے دیرینہ دوست اور موسیقار میکس مورانڈو کے ساتھ شادی کر لی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مائلی سائرس اور میکس مورانڈو 21 نومبر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ایک نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب ایک نجی رہائش گاہ میں سوئمنگ پول کے قریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
امریکی گلوکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کا لمبی آستینوں والا سلک ویڈنگ گاؤن پہنا جبکہ ان کے شوہر میکس مورانڈو نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔



