Entertainment
کریتی سینن نے ہر فلم میں مشکل مناظر تلاش کرنے کی وجہ بتا دی
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں کا انتخاب کرتے وقت میں ایسے مناظر کو خصوصی اہمیت دیتی ہوں جو میرے لیے اداکاری کے اعتبار سے ایک نیا چیلنج ثابت ہوں۔
مصنف Rubab Shakeel88K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں کا انتخاب کرتے وقت میں ایسے مناظر کو خصوصی اہمیت دیتی ہوں جو میرے لیے اداکاری کے اعتبار سے ایک نیا چیلنج ثابت ہوں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر فلم میں کم از کم ایک ایسا منظر ضرور تلاش کرتی ہوں جسے دیکھ کر مجھے خود بھی یہ سوال کرنا پڑے کہ آیا میں اسے کامیابی سے ادا کر پاؤں گی یا نہیں، ایسے مناظر مجھے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے اور بطور اداکارہ حدود سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
حالیہ گفتگو کے دوران کریتی سینن سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی کسی کردار کی کہانی سننے کے بعد آپ کو اسے ادا کرنے میں مشکل پیش آئی یا خوف محسوس ہوا؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ایسے مناظر کرنا پسند ہیں جن میں مجھے کچھ مختلف کرنے کا موقع ملے، بالخصوص جذباتی شدت سے بھرپور فلموں میں۔
مرد اداکاروں نے کبھی ہیلز پہننے سے نہیں روکا: کریتی سینن


