Entertainment
مجھ پر تنقید کر کے پیسے کمانے والوں سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں: سلمان خان
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر مجھ پر تنقید کر کے پیسے کمانے یا فالوورز بڑھانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔
مصنف Rubab Shakeel134K بار پڑھا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ مجھے سوشل میڈیا پر مجھ پر تنقید کر کے پیسے کمانے یا فالوورز بڑھانے والوں سے کوئی مسئلہ نہیں۔
اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہیں ’بھائی‘ کی واپسی کا انتظار ہے، لیکن وہ یہ بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ گزشتہ پانچ چھ فلموں میں انہیں کیا ہوگیا ہے اور وہ اپنے دوستوں کے مشوروں پر عمل کیوں نہیں کرتے۔
سلمان خان کے مطابق فلم ’ماتروبھومی‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے پر بھی بعض لوگوں نے مشورہ دیا کہ اس فلم کو چھوڑیں اور دیکھیں کہ اگلی فلم کیسی ہوتی ہے، تاہم کسی چیز کے بارے میں صرف ظاہری شکل دیکھ کر فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا: سلمان خان


