پاکستان کے سینئر فلمی مصنف ناصر ادیب نے سینئر اداکار فردوس جمال کی اہلیہ اور بچوں کی جانب سے انہیں تنہا چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ناصر ادیب نے پنجابی اور اردو فلموں کے لیے متعدد کامیاب کہانیاں اور اسکرپٹس لکھے ہیں، وہ اپنے خیالات اور معاشرتی معاملات پر بے باک گفتگو کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
حال ہی میں وہ ایک یوٹیوب چینل کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، اس دوران انہوں نے فردوس جمال کے خاندانی معاملات پر بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ اور بچوں کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔