بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی اور شردھا کپور کی فلموں کی ایک ساتھ ریلیز پر اداکارہ سے معذرت کرلی اور کہا کہ مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔ 
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ماتربھومی اور شردھا کپور کی ایتھا 4 دسمبر 2026 کو ریلیز ہونے والی ہیں۔
سلمان خان نے کہا ریلیز کی تاریخ ایک ہونے کا علم ہونے کے بعد انہوں نے ذاتی طور پر شردھا کپور کو فون کیا تھا۔
دونوں فلموں کے درمیان باکس آفس پر ممکنہ مقابلے کے حوالے سے ایک حالیہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ غیر ارادی تھا، جب انہیں معلوم ہوا کہ شردھا کپور کی فلم بھی اسی دن ریلیز ہو رہی ہے تو انہوں نے ذاتی طور پر شردھا کو فون کرکے معذرت کی۔