ساحلِ سمندرسے سجل علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2026ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر سے شیئر کی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2026ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر سے شیئر کی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے انداز اور سمر لک پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی گرمیوں کی تعطیلات کی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کرتی اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تصاویر میں سجل علی نے رنگ برنگا سمر لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جسے انہوں نے سادہ جیولری، سن گلاسز اور دیگر لوازمات کے ساتھ مکمل کیا، جبکہ کھلے بال ان کی شخصیت کو مزید نمایاں کر رہے تھے۔شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ مختلف انداز میں ساحل پر وقت گزارتی، سمندر کے کنارے چہل قدمی کرتی اور تعطیلات کے خوشگوار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کراتی نظر آئیں۔ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرائ سامنے آئیں۔ متعدد مداحوں نے سجل علی کے انداز، اسٹائل اور خوبصورتی کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے لباس اور فیشن کے انتخاب پر تنقیدی تبصرے بھی کیے۔سجل علی سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ ذاتی مصروفیات اور تعطیلات کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔



