ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2026ء) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کا ہے کہ 3 ایڈیٹس میں رنچھوڑ کا کردار سونم وانگ چک کی شخصیت پر مبنی نہیںتھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں فلم لگان کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب فلم 3 ایڈیٹس بنائی جا رہی تھی، اس وقت نہ میں اور نہ ہی فلم کے مصنفین راجو ہیرانی اور ابھیجیت جوشی سونم وانگ چک کو جانتے تھے۔ عامر خان کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ رنچھوڑ داس کا کردار سونم وانگ چک سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا۔عامر خان نے کہا کہ سونم وانگ چک جو کام کر رہے ہیں وہ قابل احترام ہے اور ان کی خدمات کی قدر کرنے کیلئے یہ ضروری نہیں کہ ان کا تعلق فلم کے کسی کردار سے جوڑا جائے۔سونم وانگ چک کی صحت سے متعلق سوال پر عامر خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کی صحت اور زندگی کے حوالے سے فکر مند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی بھوک ہڑتال باخیریت ختم ہو جائے گی۔