کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی‘ سہیل سمیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) نامور اداکار سہیل سمیر نے کہا ہے کہ کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی لیکن میں اس بات پر بھی شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھ کیریئر شروع کرنے و

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) نامور اداکار سہیل سمیر نے کہا ہے کہ کیریئر میں اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جس کی خواہش تھی لیکن میں اس بات پر بھی شکر گزار ہوں کہ میرے ساتھ کیریئر شروع کرنے والے کئی فنکار آج اسکرین سے غائب ہو چکے ہیں جبکہ میں اب بھی کام کر رہا ہوں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ ایک اداکار کے لیے وقت کے ساتھ خود کو بدلنا اور نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور میں اپنے موجودہ مقام سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ڈراموں کی کہانیاں عموماً کسی مخصوص اداکار کو ذہن میں رکھ کر نہیں لکھی جاتیں۔وقت کے ساتھ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کافی محدود ہو گئی ہے اور اب صرف چند بڑے چینلز ہی زیادہ تر ڈرامے بنا رہے ہیں جس کے باعث اداکاروں کے لیے مختلف نوعیت کے کرداروں کے مواقع بھی کم ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج کے سخت مقابلے کے دور میں اگر کسی اداکار کو ایسا مضبوط کردار مل جائے جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکے تو اسے اپنی خوش قسمتی سمجھنا چاہیے۔



