ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں چیلنج کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ کو ضلع کچہری میں چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ شفاف طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی ۔علی حیدر آبادی نے اپنے وکیلر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2026ء) ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ کو ضلع کچہری میں چیلنج کرتے ہوئے دوبارہ شفاف طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی ۔علی حیدر آبادی نے اپنے وکیلرانا انتظار حسین کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ کی میڈیکل رپورٹ میں انگلی کے فریکچر کا ذکر حقائق کے منافی ہے۔درخواست گزار کے مطابق ان کی اہلیہ کی انگلی ٹوٹی نہیں اس لیے موجودہ میڈیکل رپورٹ کو کالعدم قرار دے کر غیر جانبدار اور شفاف انداز میں دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے۔



