پاکستان پریس کلب ملایشیا چیپٹر اور PFUJ ملائشیا چیپٹر کے زیر انتظام یوم دفاع پاکستان اور ملائشیا کے یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 ستمبر 2026ء) پاکستان پریس کلب ملایشیا چیپٹر اور PFUJ ملائشیا چیپٹر کے زیر انتظام یوم دفاع پاکستان اور ملائشیا کے یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقری

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 ستمبر 2026ء) پاکستان پریس کلب ملایشیا چیپٹر اور PFUJ ملائشیا چیپٹر کے زیر انتظام یوم دفاع پاکستان اور ملائشیا کے یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی Head of Unity Media Secretariat، Chairman Risda Berhad Capital، Diroctor Umno Communications، Member of UMNO Supreme Working Council داتو حاجی لقمان نور آدم تھے ۔ دیگر شرکاء میں داتو امین صدیق ۔ چوہدری زاہد محمود ۔ علی رضا شاہ ۔راجہ شہزاد ۔ عرفان لطیف سیفی ۔ اطہر قریشی ۔ سید شاہ رخ ۔ نعیم احمد بابا ۔ سجاد احمد ۔ راشد بٹ ۔ ابیل مدنی ۔ ملک فاروق ۔ چوہدری نثار احمد خان ۔ سید الطاف حسین شاہ ۔علی شیخ ۔ میاں محسن ۔ عمران احمد عِمّی ۔ سنی شاہ ۔ آفتاب مہراب پوری ۔ راشد عباس ۔ علی سلطان ۔ مٹھو انٹرویو والا ۔ نومی سید سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز پاکستان سے خصوصی تشریف لائے پیر سجاد حیدر گوہر نے تلاوت قرآن پاک سے اور ابیل مدنی نے نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے کیا ۔ اس کے بعد پاکستان اور ملائشیا کے قومی ترانے چلائے گئے ۔ پروگرام کے آغاز میں جنرل سیکرٹری PFUJ ملائشیا چیپٹر، محمد وقار خان نے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملائشیا کو آزادی کی مبارکباد دی ۔ معروف سماجی شخصیت علی کاظم شاہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان ملائشیا کی دوستی ، ترقی ، امن اور خوشحالی کی دعا کی ۔ معروف بزنس مین چوہدری زاہد محمود نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں پہ خراج تحسین پیش کیا، اور ملائشیا کو 69ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے مذید کہا کہ دونوں برادر ممالک کو ہر شعبہ میں تعاون کرتے ہوئے دوستی اور بھائی چارے کی مذید مضبوط بنیادیں رکھنا چاہئیں ۔ بعد ازاں Mypak اور Malaysia Cancer Care Council کے چئیرمین داتو امین صدیق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ملیشیا کے درمیان بزنس کے وسیع مواقع موجود ہونے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا، نیز انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ملائشیا کے یوم ازادی پر ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کرنے پر حاضرین اور PFUJ ملائشیا چیپٹر کا شکریہ ادا کیا ، اور پاکستان کے یوم دفاع اور ملائشیا کے یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان زندہ باد ، ملائشیا پائندہ باد کے نعرے لگوائے ۔ معروف بزرگ بزنس مین محمد اقبال نے آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا کہ 1965 کی جنگ میں فضاوں میں پاکستانی شاہینوں کا لپک کر جواب دینا اور دشمن کے طیارے مار گرانا میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا ۔ ہمیں اپنے شہداء اور افواج پاکستان پر فخر ہے ، اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ علی کاظم شاہ اور داتو جمیل حمید کے پرجوش نعروں اور جذباتی فقروں نے محفل کو گرمائے رکھا ۔ اس کے بعد پاکستان سے خصوصی طور پر آئے ہوئی قوال پارٹی نے نعتیہ کلام ، جنگی ترانے اور صوفیانہ کلام سنا کر حاضرین کے لہو کو مذید گرمایا ۔ شرکاء بار بار پاکستان زندہ باد ۔ پاک فوج زندہ باد ۔ ملائشیا پائیندہ باد کے پرجوش نعرے لگاتے رہے ۔



