یمن کے حوثیوں نے سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو جاری کر دی۔
تقریباً 4 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں مختلف مناظر کو یکجا کیا گیا ہے، جس میں طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر اور اس کے ملبے کو شعلوں میں جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کا آغاز طیارے کو نشانہ بنائے جانے کے مناظر سے ہوتا ہے، جس کے بعد رات کے وقت زمین پر شدید آگ بھڑکنے اور دھویں کے بادل اٹھنے کے مناظر دکھائے جاتے ہیں، جو بظاہر طیارہ گرنے کے فوری بعد کی صورتِ حال ہے۔
بعد ازاں دن کے وقت کی فوٹیج میں پتھریلے صحرائی علاقے میں طیارے کے بکھرے ہوئے، ٹوٹے پھوٹے اور جلے ہوئے دھاتی ملبے کو دکھایا گیا ہے۔