امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
شمالی کیرولائنا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کیسے آگے بڑھتا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران نے براہِ راست ان سے رابطہ کیا ہے یا کسی ثالث کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے، تو ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے مجھ سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔
امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ