World
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے سے متعلق تیسری بار قرارداد منظور کرلی
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے سے متعلق تیسری بار قرار داد منظور کرلی، قرارداد 204 کے مقابلے میں 220 ووٹوں سے منظور کی گئی۔
مصنف Sajid Ansari57K بار پڑھا

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے سے متعلق تیسری بار قرار داد منظور کرلی، قرارداد 204 کے مقابلے میں 220 ووٹوں سے منظور کی گئی۔
قرارداد عراق جنگ کے دوران خدمات انجام دینے والے سابق میرین رکن کانگریس سیتھ مولٹن نے پیش کی۔
مولٹن نے کہا کہ یاد ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جنگ صرف چند ہفتے جاری رہے گی، یہ وقت ہے کہ ہم سخت سوالات پوچھیں نہ کہ ایک اور جنگجو انتظامیہ کے تابعدار بنے رہیں۔



