World
ایران جنگ پر امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش
امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی، ساتھ ہی بدنام زمانہ جنسی درندے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے
مصنف Sajid Ansari44K بار پڑھا

امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کردی، ساتھ ہی بدنام زمانہ جنسی درندے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا مطالبہ بھی کردیا تاہم اسپیکر مائیک جانسن نے ایوان نمائندگان کی کارروائی جلد ختم کردی اور اراکین کو مڈٹرم الیکشنز کی انتخابی مہم کیلیے بھیج دیا۔
ریاست کینٹاکی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے ری پبلکن رکن نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر جنگ کو ایران کے معاملے پر غیرقانونی جنگ شروع کرنے کا مرتکب قرار دیا ہے اور کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے کئی دیگر بڑے جرائم اور نامناسب رویے بھی اختیار کیے ہیں، ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی جانی چاہیے۔



