World
اقوام متحدہ کا اجلاس، امریکا کا فلسطینی صدر محمود عباس کو ویزا دینے سے انکار
امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے داخلے کا ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
مصنف Bilawal Soomro78K بار پڑھا

امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے داخلے کا ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کے حکام اور تنظیمِ آزادیٔ فلسطین کے ارکان پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔
محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پی ایل او ارکان اور فلسطینی اتھارٹی حکام کے ویزے مسترد کرنے والی پابندیوں میں توسیع کرے گا۔



