World
مصنوعی ذہانت سے 5 سال میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے: گوگل کے محقق نے بھی انتباہ کیساتھ استعفیٰ دیدیا
مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کے درمیان گوگل ڈیپ مائنڈ کی مصنوعی عمومی ذہانت کی حفاظتی ٹیم (Google DeepMind's AGI safety team) سے وابستہ محقق جوش اینگلز نے کمپنی سے استعفیٰ دے دیا اور مصنوعی ذہانت کے جائزے پر
مصنف Naila Abbas97K بار پڑھا

مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کے درمیان گوگل ڈیپ مائنڈ کی مصنوعی عمومی ذہانت کی حفاظتی ٹیم (Google DeepMind's AGI safety team) سے وابستہ محقق جوش اینگلز نے کمپنی سے استعفیٰ دے دیا اور مصنوعی ذہانت کے جائزے پر کام کرنے والے ادارے ایم ای ٹی آر میں شمولیت اختیار کر لی۔
جوش اینگلز نے بتایا ہے کہ میں نے 3 ہفتے قبل گوگل ڈیپ مائنڈ سے علیحدگی اختیار کی ہے، میں کمپنی میں اپنے کام سے خوش تھا اور میں نے اینتھروپک اور اوپن اے آئی کی جانب سے آنے والی ملازمتوں کی پیشکش بھی مسترد کر دی تھیں، مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات نے مجھے اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔
مصنوعی ذہانت انسانوں جیسا شعور حاصل کر چکی: ماہر کا بڑا دعویٰ
’ انتہائی ذہین مصنوعی ذہانت تیار کرنا ایسا ہے جیسے کسی خلائی مخلوق کو بلایا جائے‘: اوپن اے آئی و اینتھروپک کے سابق محقق کا انتباہ
مصنوعی ذہانت قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن رہی ہے: سربراہ چینی خفیہ ایجنسی


