ایرانی فوج کے نائب کمانڈر حبیب اللّٰہ سیاری کا کہنا ہے کہ ایران اپنی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے جنگ سے نہیں ڈرتا۔
بیجنگ میں شیانگ شان فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہر قسم کے امریکی دباؤ کی مذمت کرتے ہیں۔
ایرانی کمانڈر کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت نے علاقائی اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے۔