World
اے آئی کی رفتار کم کرنے سے چین پر امریکا کی برتری ختم ہو سکتی ہے: امریکی اسپیکر
امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی کی رفتار کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں۔
مصنف Wajiha Naz64K بار پڑھا

امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی کی رفتار کم کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی کی ترقی کی رفتار کم کرنے سے امریکا کو چین پر برتری کھونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔
مائیک جانسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اے آئی کی ترقی پر پابندی عائد نہیں کر سکتا، کیونکہ اس صورت میں امریکا چین کے مقابلے میں اپنی برتری کھو دے گا اور اس کے ہر امریکی خاندان کی قومی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
’ انتہائی ذہین مصنوعی ذہانت تیار کرنا ایسا ہے جیسے کسی خلائی مخلوق کو بلایا جائے‘: اوپن اے آئی و اینتھروپک کے سابق محقق کا انتباہ


