World
حوثیوں کا سعودی ایف-15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
حوثی فورسز نے یمن کی فضائی حدود میں ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مصنف Wajiha Naz56K بار پڑھا

حوثی فورسز نے یمن کی فضائی حدود میں ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے شمال مشرقی صوبے مأرب کے علاقے میں واقع جبل حیلان کے قریب ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔
ترجمان حوثی فوج نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ملک اور عوام کے خلاف اس وحشیانہ جارحیت کے پیشِ نظر یمنی مسلح افواج نے اللّٰہ کی مدد اور فضل سے ایک سعودی ایف-15 لڑاکا طیارہ مار گرایا، جب وہ مأرب گورنری کی فضائی حدود میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کی کارروائیوں کی حمایت میں دشمن کارروائیاں کر رہا تھا۔
مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ڈرون تباہ 


