World
خطے کے ممالک کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی حمایت کرتے ہیں، چین
چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جن نے کہا کہ چین بیرونی مداخلت کے بغیر خطے کے ممالک کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
مصنف Sajid Ansari30K بار پڑھا

چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جن نے کہا کہ چین بیرونی مداخلت کے بغیر خطے کے ممالک کی اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
ڈونگ جن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی فوج علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی فوج اپنی تعمیر و تشکیل کے تجربات دیگر افواج کے ساتھ شیئر کرے گی اور مناسب معاونت فراہم کرے گی، ہم مشترکہ مشقوں، عملے کی تربیت، ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو وسعت دیں گے۔



