مدینہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 ستمبر 2026ء ) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں یورینیم پر مشتمل 11 کروڑ ٹن کے معدنی ذخائر دریافت کرلئے گئے ہیں، ان ذخائر میں یورینیم بھی موجود ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے تحت مملکت کے وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جنرل کانفرنس میں شرکت کی۔ سعودی وزیرتوانائی نے خطاب کے دوران یورینیم پر مشتمل معدنی ذخائر کی دریافت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدینہ میں جبل صاید پراجیکٹ پر کی گئی کھدائی اور جیالوجیکل تحقیق کے نتیجے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال کے تخمینہ شدہ وسائل کا انکشاف ہوا ہے۔ ان ذخائر میں نایاب معدنیات اور یورینیم بھی موجود ہے۔