سعودی حکام نے بھیک مانگنے کے الزام میں ایک بنگلادیشی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سعودی اخبار صدی کے مطابق نجران ریجن کی پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں بنگلا دیشی باشندے کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ پبلک سیکیورٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے عطیات سرکاری طور پر منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے دیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ عطیات حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچیں۔ حکام نے مطابق محکمہ پبلک سیکورٹی کا یہ اقدام بھیک مانگنے کے رجحان کا اس کی تمام اشکال اور مظاہر میں مقابلہ کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فورسز کی پوری کوشش ہے کہ سعودی سرزمین کو بھیک مانگنے والوں سے پاک کیا جاسکے ، اس کے لئے شہروں سے اپیل ہے کہ وہ حکام کا ساتھ دیں ۔