امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن کی بہاماس میں ہونے والی شادی کے اخراجات مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک روسی ارب پتی نے اٹھائے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جونیئر نے اپنی شادی کے اخراجات میں انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ عمر کریملیو کے حصہ لینے کی تصدیق کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی بزنس مین عمر کریملیو روسی صدر پیوٹن کے قریبی ساتھی ہیں۔