World
غزہ میں تباہ عمارتوں سے فلسطینی شہدا کی باقیات ملنے پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں سے فلسطینی شہدا کی باقیات ملنے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada60K بار پڑھا

غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں سے فلسطینی شہدا کی باقیات ملنے پر اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی کے سربراہ وولکر ترک نے اپنے بیان میں کہا غزہ میں فلسطینیوں کی باقیات ملنے سے اسرائیلی جنگی جرائم کے خدشات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے تباہ مقامات سے پورے پورے خاندانوں کی باقیات نکالی جا رہی ہیں، باقیات میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔



