امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جینسن ہوانگ کو لاس اینجلس میں جاری ایک ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران فون کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جینسن ہوانگ سے فون پر بات کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’ہوکس‘ یعنی جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا۔
انہوں نے اے آئی کی ترقی میں سست رفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ضرورت سے زیادہ پابندیوں کی وجہ سے امریکا اس ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں چین سے پیچھے رہ سکتا ہے۔