World
مصنوعی ذہانت قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن رہی ہے: سربراہ چینی خفیہ ایجنسی
چینی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے اور بیرونی طاقتیں ٹیکنالوجی کو سماجی نظم و نسق کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
مصنف Wajiha Naz23K بار پڑھا

چینی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے اور بیرونی طاقتیں ٹیکنالوجی کو سماجی نظم و نسق کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
چین کے وزیرِ مملکت برائے سلامتی چن یی شن نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ دشمن قوتیں مصنوعی ذہانت کی تخلیقی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیاسی افواہیں گھڑنے اور نقصان دہ معلومات پھیلانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دشمن قوتیں چین کے خلاف رائے عامہ کی جنگ اور ادراکی جنگ چھیڑ رہی ہیں، جو براہِ راست ہماری سیاسی سلامتی، ادارہ جاتی سلامتی اور نظریاتی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
چینی میڈیا نے مصنوعی ذہانت کی رفتار کم کرنے کی امریکی اپیل ’سرد جنگ‘ قرار دیدی
منفی قوتیں مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے خدشات کو ہوا دے رہی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ


