World
محمد اسلامی کو آئی اے ای اے کانفرنس میں شرکت سے روکنے کیلئے امریکا نے آسٹریا پر دباؤ ڈالا: ایران
ایران نے اپنے جوہری سربراہ محمد اسلامی کو آئی اے ای اے کی کانفرنس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار پر آسٹریا اور امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مصنف Wajiha Naz21K بار پڑھا

ایران نے اپنے جوہری سربراہ محمد اسلامی کو آئی اے ای اے کی کانفرنس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار پر آسٹریا اور امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا ہے امریکا نے اس ضمن میں آسٹریا پر دباؤ ڈالا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ محمد اسلامی 2021ء میں ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ مقرر ہونے کے بعد سے آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس میں باقاعدگی سے شرکت اور خطاب کرتے رہے ہیں۔
ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کی جائے، ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے مطالبہ


