World
برطانیہ: وائی فائی کی مدد سے الماری میں چھپا منشیات فروش گرفتار
برطانیہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو انتہائی غیر معمولی طریقے سے گرفتار کر لیا۔
مصنف Fatima94K بار پڑھا

برطانیہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو انتہائی غیر معمولی طریقے سے گرفتار کر لیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروش پولیس سے بچنے کے لیے ایک الماری میں چھپا ہوا تھا لیکن اس کا موبائل فون غلطی سے ایک پبلک وائی فائی سے منسلک ہو گیا تھا اور اس غلطی کی وجہ سے پولیس کو ملزم تک پہنچنے میں مدد مل گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے وائی فائی کی مدد سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی تو ملزم ایک گھر میں موجود الماری کے اندر چھپا ہوا ملا۔
بھارت: موبائل نیٹ ورک میں خرابی سے تنگ نوجوان خودکشی کیلئے ٹیلی کام ٹاور پر چڑھ گیا


