سعودی حکومت نے اپنے فلیگ شپ منصوبے نیوم میں شامل چند متنازع اور مہنگے منصوبوں کے بعض حصوں کو ختم کرنے کے لیے آئندہ 5 سال میں 60 ارب ریال، یعنی 16 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض منسوخ کیے گئے منصوبوں کے ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے لیے جرمانے اور دیگر ادائیگیاں کی جائیں گی جس کے باعث منصوبے ختم کرنے پر ہی اربوں ڈالرز خرچ ہوں گے۔
نیوم میں پہاڑوں پر برفانی تفریحی مقام، بحیرۂ احمر کے ساحلی تفریحی مراکز اور صنعتی زون سمیت متعدد بڑے منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد سعودی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر سیاحت اور دیگر شعبوں کی جانب لے جانا ہے۔